(2018) ہم دو زمانوں میں پیدا ہوے

کہانی کو نئے انداز سے تحریر کرنا پڑرہا ہے
مجھے مسما ر کر کے شہر کو تعمیر کرنا پڑرہا ہے
زمین دل کی حد میں اڑتے پھرتے یاد کے وحشی پرندے
جنہیں آزاد کرنے کے لیے زنجیر کرنا پڑرہا ہے

Selected Poetry (422 Pages)
Publisher: Academy Bazyaaft, Karachi

(2014) نیا اُردو افسانہ

اپریل ۲۰۱۲ء میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے گُرمانی مرکزِ زبان وادب کی انتظامیہ نے منٹو صدی کی تقریبات کے سلسلے میں ایک کانفرس کا انعقاد کیا، جس کا عنوان تھا ’نیا اُردو افسانہ‘ ۔ ہم نے سوچا کہ ایک بڑے افسانہ نگار کو خراج پیش کرنے کا احسن طریقہ یہ ہوگا کہ اپنے عہد ہی کے حوالے سے انھیں بھی یادکیا جائے اور اُردو افسانے کی ایسی جہتوں پر مضامین پڑھے جائیں اور گفتگو کی جائے جن کی طرف ابھی تک کم توجہ دی گئی ہے۔ جستہ جستہ ایسی تحریریں موجود ہیں جو عہدِ حاضر کے افسانے کا مطالعہ کرتی ہیں لیکن جتنے بھر پور کام کی ضرورت ہے ، وہ ہونا ابھی باقی ہے۔ اس کے علاوہ نئے افسانہ نگاروں کی تحریروں کو بھی مزید توجہ کی ضرورت ہے۔ اسی خیال سے ہم نے اپنے مقالہ نگاروں کو کچھ عمومی عنوانات تجویز کیے اور عہد ِحاضر کے چند افسانہ نگاروں کے انفرادی مطالعے کی بھی درخواست کی۔ یہی وہ تحریریں ہیں جنھیں کتاب کی شکل میں شائع کیا گیا ہے . (کتاب کے تعارف سے اقتباس) ۔

A Selection of Essays
Publisher: Sang-e Meel Publications, Lahore

(2012) بے ثمر پیڑوں کی خواہش

اذیت اس کی دونوں صورتوں میں ایک سی ہے
مگر پاؤں سلامت ہیں تو چھالہ پھوڑ دیں گے
تعلق کی کہانی کے کسی بھی مرحلے میں
کوئی دامن چھڑائے گا تو دامن چھوڑ دیں گے
—————
تھوڑے غم کے حق میں ہیں تھوڑے خوشی کے حق میں ہیں
زندگی جیسی بھی ہے ہم زندگی کے حق میں ہیں

A Collection of Ghazals and Nazms
Publisher: Sang-e Meel Publications, Lahore

(2007) دوسری زندگی

کوئی پوچھے مرے مہتاب سے میرے ستاروں سے
چھلکتا کیوں نہیں سیلاب میں پانی کناروں سے
بگولے آگ کے رقصاں رہے تا دیر ساحل پر
سمندر کا سمندر چھپ گیا اڑتے شراروں سے
مری ہر بات پس منظر سے کیوں منسوب ہوتی ہے
مجھے آواز سی آتی ہے کیوں اجڑے دیاروں سے
جہاں تا حد بینائی مسافر ہی مسافر ہوں
نشاں قدموں کے مٹ جاتے ہیں ایسی رہگزاروں سے

Collected Poems: 1988 – 2001
Publisher: Maktaba-e Danyal, Karachi

(2001)فنا بھی ایک سراب

کہیں اک شہر بے قیدِ د ر و دیوار بھی ہو
کبھی ہم ساتھ ہوں ا ور راستہ ہموار بھی ہو
ضروری تو نہیں ہے منزلیں سب ایک سی ہی ہوں
جو موسم اِس کنارے ہے وہی اُس پار بھی ہو
یہی دل جبر کی وحشت سے جو بھپرا ہوا ہے
یہ خود محکوم ہو جائے اگر مختا ر بھی ہو
یہ سب راہے دو راہے خو د بنا رکھے ہیں ہم نے
کہ ہم خود چاہتے ہیں زندگی دشوار بھی ہو

A Collection of Ghazals and Nazms
Publisher: Alhamd Publishers, Lahore

(1996) آدھا دن اور آدھی رات

تمہارا عکس میری آنکھ پر کیوں کھل نہیں پا تا
اس آئینے کے اندر کیا ہے اس کو توڑ کر دیکھوں
تعین تو کروں کس سمت میں مجھ کو بھٹکنا ہے
کسی کے ساتھ ہو لوں یا کسی کو چھوڑ کر دیکھوں

A Collection of Ghazals and Nazms
Publisher: Alhamd Publishers, Lahore

(1991) حصار بے درو دیوار

انہیں ہمیشہ ہی رہتا ہے دستکوں سے گریز
مری ہی روح کہیں میرے بام و در میں نہ ہو
مری ہی خُو میں نہ ہو اُس کی رنجشوں کا سبب
یہ فاصلہ کہیں میرے ہی بال و پر میں نہ ہو
اُسے تلاش کیا جائے دست ِ خالق میں
کمی جو نقش میں لگتی ہے نقش گر میں نہ ہو

A Collection of Ghazals and Nazms
Publisher: Jang Publishers, Lahore

(1988) پس آئنہ

آئی جب اس کے مقابل تو نیا بھید کھلا
مجھ کو اندازہ نہ تھا اپنی توانائی کا
—————
میرے فن کی نمود ہے جس سے
مجھ کو اُس کرب نے سنبھالا ہے
میں تو زندہ وہاں پہ بھی رہتی
مجھ کو ملبے سے کیوں نکالا ہے
—————

A Collection of Ghazals
Publisher: Sang-e-Meel Publications

Daybreak: Writings on Faiz (2013)

Daybreak: Writings on Faiz was initiated as a project of the Gurmani Centre for Languages and Literature at the Lahore University of Management Sciences (LUMS) to mark the Faiz Ahmed Faiz centenary. The book brings together articles and essays on Faiz by British, American, Russian, Indian, and Pakistani writers along with Faiz’s poems rendered into English by thirteen translators. Two of Faiz’s interviews sum up the poet’s own views on art, literature, and the artist. Ranging from purely critical writings to reminiscences and memoirs, the collection provides a comprehensive overview of the poet’s persona, his work, and the major happenings that influenced and shaped his literary career. The book is compiled as a tribute to Faiz and will be significant because this represents the first time such diverse material in English has been collected in a single volume.

Publisher: Oxford University Press, Karachi

Pakistani Urdu Verse.. An Anthology (2010)

This book is an anthology of the Twentieth century Urdu verse from Pakistan, representing 63 poets from the region. The selection focuses on the verse-form called the nazm and is a compilation of the diverse range of theme and practices that popularized the genre as it developed through the modern and post modern literary trends of the century. The Urdu nazm entered a new phase of evolution where poets like Noon Meem Rashid and Meeraji broke away from the traditional confines of this form and opted for something more amenable to themes defining a new sensibility. However, traditional elements also continued to exist, especially in the use of languages, which were worthy enough to be accepted. Structurally, thematically and linguistically, the twentieth century Urdu nazm , either suggests a complete shift from earlier practices or is a fusion of the new and the traditional. The selection in this anthology represents these trends, some of which become popular, whereas, some remained and continue to remain significant as agents of change.

Publisher: Oxford University Press, Karachi