(2014) نیا اُردو افسانہ

اپریل ۲۰۱۲ء میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے گُرمانی مرکزِ زبان وادب کی انتظامیہ نے منٹو صدی کی تقریبات کے سلسلے میں ایک کانفرس کا انعقاد کیا، جس کا عنوان تھا ’نیا اُردو افسانہ‘ ۔ ہم نے سوچا کہ ایک بڑے افسانہ نگار کو خراج پیش کرنے کا احسن طریقہ یہ ہوگا کہ اپنے عہد ہی کے حوالے سے انھیں بھی یادکیا جائے اور اُردو افسانے کی ایسی جہتوں پر مضامین پڑھے جائیں اور گفتگو کی جائے جن کی طرف ابھی تک کم توجہ دی گئی ہے۔ جستہ جستہ ایسی تحریریں موجود ہیں جو عہدِ حاضر کے افسانے کا مطالعہ کرتی ہیں لیکن جتنے بھر پور کام کی ضرورت ہے ، وہ ہونا ابھی باقی ہے۔ اس کے علاوہ نئے افسانہ نگاروں کی تحریروں کو بھی مزید توجہ کی ضرورت ہے۔ اسی خیال سے ہم نے اپنے مقالہ نگاروں کو کچھ عمومی عنوانات تجویز کیے اور عہد ِحاضر کے چند افسانہ نگاروں کے انفرادی مطالعے کی بھی درخواست کی۔ یہی وہ تحریریں ہیں جنھیں کتاب کی شکل میں شائع کیا گیا ہے . (کتاب کے تعارف سے اقتباس) ۔

Read More

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *